وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی  کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا

وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی  کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے درآمدی چینی 110روپے فی کلو میں پڑیگی، مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کے سرپلس ذخائر موجود ہیں آٹاچینی گھی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں،عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔
فیصلہ واپس

مزید :

صفحہ اول -