سبی، برساتی ریلے میں وین بہہ گئی، 4خواتین اور بچی جاں بحق، 2زخمی 

  سبی، برساتی ریلے میں وین بہہ گئی، 4خواتین اور بچی جاں بحق، 2زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       سبی (این این آئی)سبی کے علاقے کٹ منڈی میں برساتی پانی کے ریلے میں وین بہہ گئی جس سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت  5 جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق برساتی پانی کے ریلے میں بہہ جانے والی وین میں موجود 10 افراد کو بچا لیا گیا موقع پر زخمی ہو نے شخص نے بتایا کہ گاڑی میں 25 افراد اور مال مویشی میں سوار تھے جو کہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ چند افراد لاپتہ ہیں اور چند جائے وقوعہ پر موجود ہیں  لیویز کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کوفوری طورہسپتال منتقل کر دیا گیا لیویز کے مطابق لا پتہ ہو نے والے افراد کی تلاش جا ری ہے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی بارکھان میں بارش سے عیشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا   ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل کے علاقے زیرآب آگئے، جبکہ کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی کی متاثرہ رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بحال کی گئی ہیں۔ 
ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -