بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4کشمیری شہید، 3گرفتار

بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4کشمیری شہید، 3گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اتوار کپواڑہ اور کولگام کے اضلاع میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوان کو کپواڑہ کے علاقے لولاب جبکہ دیگردو کولگام کے علاقے ایچ ڈی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھر گھر تلاشی لی۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اتوار کو ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت ناظم احمد بٹ، سراج الدین خان اور عادل گل کے ناموں سے ہوئی  ۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -