عثمان بزدار پر جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

عثمان بزدار پر جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمہ درج
عثمان بزدار پر جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کے الزام پر اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اینٹی کرپشن حکام کے حوالے سے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیاہے،حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزدکیا گیا ہے اور مقدمات میں سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدارپر 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کرانے کا الزام ہے۔