کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور2بیٹیاں جاں بحق ،ایک زخمی

کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور2بیٹیاں جاں بحق ،ایک زخمی
کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور2بیٹیاں جاں بحق ،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2بیٹیاں جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹیوں سمیت 3 خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی ۔ جاں بحق خواتین میں 30 سالہ رشیدہ اور دو بیٹیاں 14 سالہ آمنہ اور 18 سالہ یاسمین شامل ہیں۔

جاں بحق خاتون کے شوہر کے مطابق مرمتی کام کے باعث چھت پر اضافی وزن رکھا گیا۔ وزن کے باعث دو کمروں پر مشتمل مکان کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ نور عالم کے مطابق بارش کے پیش نظر گھر میں مرمتی کام کرایا جارہا تھا۔