نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں 2 اداکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں 2 اداکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں 2 اداکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
سورس: Wikimedia commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں نیٹ فلکس سیریز ’دو چوزن ون‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں دو اداکار ہلاک ہوگئے۔ متوفی اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو کو میکسیکن شہر مولیگی کی سڑک پر گاڑی میں سوار کرکے سیریز کے ایک سین کو فلمایا جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی حادثے کے سبب قلابازی کھا کر تباہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹریفک حادثے میں دو اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو ہلاک جبکہ پروڈکشن ٹیم کے چھے اراکین زخمی ہوئے تاہم نیٹ فلکس کی جانب سے اس ضمن میں اب تک کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ کہا جارہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ دی چوزن ون برازیلین سیریز ہے جس کی پہلی سیریز 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ حادثے کے سبب دوسری سیریز کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -