لیگی رہنما نذیر چوہان پر فائرنگ کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما نذیر چوہان پر فائرنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شبیر گجر، خالد گجر اور رضوان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی" سماء"کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے پولیس کو نامزد تینوں ملزمان کو 2جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ، عدالت نے تینوں ملزمان کی 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظو رکی اور ساتھ ہی ملزمان کو حکم دیا کہ وہ شامل تفتیش بھی ہوں ۔
واضح رہے کہ نذیر چوہان پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی تھے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا تھا اور مسلم لیگ (ن)نے انہیں اپنے وعدے کے مطابق اپنی پارٹی ٹکٹ پرضمنی انتخابات میں امیدوار نامزد کیا ہے ۔