مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر ہے, اہلیہ مہناز اکبر عزیز

مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر ہے, اہلیہ مہناز اکبر عزیز
مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر ہے, اہلیہ مہناز اکبر عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ ان کے شوہر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز"کے مطابق دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیزنے کہا کہ ان کے شوہر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہےکمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )میں دانیال عزیزکا بہترین علاج ہورہا  ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے ان کو نئی زندگی ملی ہے۔

واضح رہے کہ (ن)  لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو گزشتہ ہفتے نارووال میں حادثہ پیش آیا تھا ،تیز رفتار ٹرک نے دانیال عزیز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جب کہ لیگی رہنما شدید زخمی  ہو گئے تھے ۔

مزید :

قومی -