عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور،اینٹی کرپشن پنجاب کو گرفتاری سے روک دیا گیا 

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور،اینٹی کرپشن پنجاب کو گرفتاری سے روک دیا ...
عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور،اینٹی کرپشن پنجاب کو گرفتاری سے روک دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے اینٹی کرپشن پنجاب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی  30جون تک گرفتار ی سے روک دیا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کی ایف آئی آر درج کی تھی ، مقدمہ میں عثمان بزدار کے بھائی بھی شامل تھے، عثمان بزدا رنے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جو کہ قبول کر لی گئی ہے اور عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کو 30جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔