عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کی فلم شمشیرا کے پوسٹرپر ردعمل

عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کی فلم شمشیرا کے پوسٹرپر ردعمل
عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کی فلم شمشیرا کے پوسٹرپر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووداداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر اور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم شمشیر کا پہلا پو سٹر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت انداز سے اپنی صبح کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق بالیووڈ اداکار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کی حمایت اور محبت کا اظہار کرنے میں ہمیشہ آگے رہی  ہیں ۔ جیسے ہی رنبیر کپور کی فلم شمشیر کا فرسٹ پوسٹر جاری ہوا ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنےخوبصورت اور دلکش انداز سےردعمل شیئر کیا۔انہوں نے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا، "اب یہ ایک گرم صبح ہے .. میرا مطلب ہے .. گڈ مارننگ ،" اس کے بعد ایک دل  والی ایموجی بھی لگائی۔

واضح رہے کہ فلم شمشیرہ 22 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

تفریح -