حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے

حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے
حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ۔ دانش افضال کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری اری گیشن تعینات کر دیا گیا ۔ حمیرہ اکرام سپیشل سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن لگا دیا گیا۔ تقرری کے منتظرامان انور قدوائی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔  سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تقرر و تبادلوں کا  باضابطہ  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔