زمینداروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ڈھولچیوں کو میدان میں اتارنے کا اعلان

 زمینداروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ڈھولچیوں کو میدان میں اتارنے کا اعلان
 زمینداروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ڈھولچیوں کو میدان میں اتارنے کا اعلان
سورس: Wikimedia commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے زرعی ٹیکس نہ دینے والے زمینداروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ڈھولچیوں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کمشنر ارشاد احمد نے حکم دیا ہے کہ ڈھول والوں کے ذریعے گاﺅں گاﺅں اعلانات کرائے جائیں کہ جو زمیندار زرعی ٹیکس نہیں دے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈھولچی نہ صرف یہ اعلان کریں گے بلکہ ان کے ذریعے زمینداروں کو نوٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔ کمشنر کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ جو زمیندار زرعی ٹیکس نہیں دیتے، ان کے گھروں کے دروازوں پر نوٹس چسپاں کیے جائیں، کیبل ٹی وی پر اشتہارات چلوائے جائیں اور گاﺅں گاﺅں ڈھولچیوں کے ذریعے اعلانات کرائے جائیں۔ 
کمشنر سرگودھا کی طرف سے یہ احکامات ڈپٹی کمشنر بھکر، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل داروں اور ریونیو افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں دیئے گئے۔ میٹنگ میں کمشنر نے ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے والے افسروں کی تعریف کی جبکہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسروں کی سرزنش کی گئی۔