چین میں کتوں کا گوشت کھانے کا تہوار ناکام بنادیا گیا

چین میں کتوں کا گوشت کھانے کا تہوار ناکام بنادیا گیا
چین میں کتوں کا گوشت کھانے کا تہوار ناکام بنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے متنازعہ ’یولین لی شی اینڈ ڈاگ میٹ فیسٹیول‘ کے ہنگام سینکڑوں کتوں کو ہلاک کیے جانے سے بچا لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے میں ہر سال ایک تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ کتوں کو کاٹ کر ان کا گوشت کھاتے ہیں۔ رواں سال یہ تہوار آئندہ دنوں ہونے جا رہا ہے اور اس دن پر کاٹنے کے لیے کتے ٹرکوں میں بھر کر یولین اور دیگر شہروں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے گزشتہ دنوں میں یولین شہر کے داخلی راستوں پر درجنوں ٹرکوں کو روک کر ان میں موجود کتوں کو رہا کروا دیا۔ اس علاقے سے کئی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا ویب سائٹس پرپوسٹ کی جا رہی ہیں جن میں کارکن شاہراہ پر ٹرکوں کو روک کر کتوں کو زبردستی رہا کروا رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ کتے دیہات سے پکڑ کر شہروں میں لائے جا رہے ہیں، جہاں انہیں تہوار پر مہنگے داموں فروخت کیا جائے گا۔