بیوی نے شوہر کو آگ لگادی
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق علی پور کے علاقے سیت پورمیں مبینہ طور پر ایک شخص پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص بلال کو مبینہ طورپراس کی بیوی نسرین نے آگ لگائی، آگ لگنے کے باعث بلال کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا۔میاں بیوی میں مقدمہ بازی اور گھریلو جھگڑا چل رہاتھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج کرکے بیوی سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔