'وڈے پتیلے ورگا منہ اے اونا دا، وسیم اکرم کی 'کی بورڈ وارئیرز،کو کراری جگت

'وڈے پتیلے ورگا منہ اے اونا دا، وسیم اکرم کی 'کی بورڈ وارئیرز،کو کراری جگت
'وڈے پتیلے ورگا منہ اے اونا دا، وسیم اکرم کی 'کی بورڈ وارئیرز،کو کراری جگت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا، انہوں نے کہا کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو۔

 انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں وہ اپنی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دو، تین دن قبل ایک تصویر لگائی تھی، جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے، ان کا منہ بڑے پتیلے جیسا ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ  آئینہ دیکھ لیا کرو پلیز۔مداحوں کی جانب سے وسیم اکرم کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

کھیل -