ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو ۔۔ رنز سے شکست دے دی

182 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقرر اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، گرباز11، حشمت اللہ2،زردان8، گل نبی17،عمرزئی 26،زادران19،محمد نبی 14، راشد خان2،احمد12 اور نوین الحق بغیر کوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے۔بمرااورارشدیپ نے3،3، یادیو  2 جبکہ پاٹیل اور جدیجا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

بھارت کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر181رنز سکور کیے، روہت شرما8، ویرات کوہلی24،رشبھ پنٹ20، سوریاکمار یادو53،ہردیک پانڈیا32اور رویندرا جدیجا7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے3،3 جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں  انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔