لاہورمیں مزید 100 پوائنٹس پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی“سروسز شروع، کتنے مقامات پر سہولت میسر ہوگی ؟ جانیے

 لاہورمیں مزید 100 پوائنٹس پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی“سروسز شروع، ...
 لاہورمیں مزید 100 پوائنٹس پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی“سروسز شروع، کتنے مقامات پر سہولت میسر ہوگی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پرلاہورفری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کے تحت لاہورکے مزید 100 پوائنٹس پر''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی''  سروسز شروع کر دی گئی-پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی''  کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا- مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کر دی گئی - ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی میں ''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' کے ذریعے پولیس اور اہلخا نہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے -

فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے -''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے پولیس اور اہل خانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں -لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے300 فٹ تک ہے-''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' کے ذریعے مختلف ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے-''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے-