ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے،عید پر کام کرنیوالی ساری ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے:مریم نواز

ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے،عید پر کام کرنیوالی ساری ٹیم کی ...
ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے،عید پر کام کرنیوالی ساری ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں،انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ہے-وزیراعلی  نے کہاکہ عید الاضحی پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیروو یسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے۔شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیا گیاہے۔ آلائشیں صاف کرکے فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔ عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔ مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریداروں اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے،ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا۔ صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے۔ افسراور عملہ  عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا۔ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے۔ پنجاب کے ہر شہراورہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔