کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نگران وزیراعظم ’جمہوریت‘ ہی بنائے گی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کا فیصلہ سیاسی قوتوں کے درمیان ہی حل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم کیلئے نئے ناموں پر بھی غور کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی تی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے ہیں جن میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ سیاسی قوتیں ہی کریں اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی سے آگے نہیں جانا چاہئے۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر تدبر سے کام لیتے ہوئے زیر غور ناموں پر ڈٹے رہنے کے بجائے نئے نامور پر غور کیا جائے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پیپلزپارٹی اسحاق ڈار اور رضا ربانی کے نام پارلیمانی کمیٹی کو دینے کیلئے تیار ہے۔