خیبر کے بعد سندھ کی حاکمیت بھی ”عدلیہ“ کے سپرد

خیبر کے بعد سندھ کی حاکمیت بھی ”عدلیہ“ کے سپرد
خیبر کے بعد سندھ کی حاکمیت بھی ”عدلیہ“ کے سپرد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ آج حلف اٹھا رہے ہیں، قومی امکان ہے کہ یہ ذمہ داری جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کو سونپی جا رہی ہے جنہیں اس وقت تک مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے اور انہوں نے رات گئے گورنر عشرت العباد سے ملاقات بھی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے زاہد قربان علوی ہی حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ نے بھی جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو نگران وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح دو صوبوں کی نگران وزارت اعلیٰ ریٹائر عدالتی شخصیات کو سونپی گئی ہے۔

مزید : قومی