طاہر القادری الیکشن ملتوی نہیں کراسکتے، شہریوں کی رائے

طاہر القادری الیکشن ملتوی نہیں کراسکتے، شہریوں کی رائے
طاہر القادری الیکشن ملتوی نہیں کراسکتے، شہریوں کی رائے

  


لاہور (محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) طاہر القادری الیکشن ملتوی نہیں کراسکتے پولنگ سٹیشنوں پر دھرنے کینیڈا سے نیا سبق لے کر آئے ہیں قادری صاحب کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے اور ان کا مقصد صرف نواز شریف کو ہرانا ہے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔قادری صاحب چیک اپ کے بہانے کینیڈا سے دھرنوں کا لیکچر لے کر آئے ہیں اگلی دفعہ کوئی اور شوشہ چھوڑیں گے روزنامہ ”پاکستان“ کی طرف سے کئے گئے سروے میں لاہور کے شہری ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پھٹ پڑے اعظم شاہ اور جان نے کہا طاہر القادری کے پیچھے زرداری ٹولے کا ہاتھ ہے اور وہ نواز شریف کی جماعت کو ہرانے کیلئے طاہر القادری کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن ملتوی کرانا قادری صاحب کا مقصد ہی نہیں وہ طرح طرح کے شوشے چھوڑ رہے ہیںجس میں مفادات صرف پیپلزپارٹی کو ہو رہے ہیں کچھ بھی کرلیں الیکشن ہو گا اور ن لیگ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی غضنفر مہندی اور ذوالفقار نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں جب وہ ساری دنیا میں کینیڈا کے پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں۔ تو وہ کس منہ سے پاکستان میں الیکشن کمیشن اور انتخابات پر انگلی اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا طاہر القادری چیک اپ کے بہانے کینیڈا گئے اور وہاں سے پولنگ سٹیشنوں پر دھرنوں کا سبق لے کر آئے انہوں نے کہا کہ قادری صاحب ملک سے بالکل بھی وفادار نہیں اور جو لوگ ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ محمد ذیشان اور حسن نے کہا کہ قادری صاحب کو مسجد اور مدرسے ہی زیب دیتے ہیں سیاست نہیں ۔ ڈاکٹر علی اور امانت نے کہا کہ طاہر القادری ملک سے وفادار اور پیار کرنے والے نہیں ہم ان کو پسند کرتے تھے لیکن جب حقیقت کا علم ہوا تو نفرت ہو گئی ہے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳