پاکستانی ملالہ نے لندن میں پڑھائی شروع کردی

پاکستانی ملالہ نے لندن میں پڑھائی شروع کردی
پاکستانی ملالہ نے لندن میں پڑھائی شروع کردی

  


لندن(ما نیٹرنگ ڈیسک) سوات کی گل مکئی نے صحت یابی کے بعد برمنگھم کے سکول میں داخلہ لے لیا اور تعلیم کا ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ جوڑ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کی ملالہ یوسف زئی کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش ناکام ہوئی اور ملالہ ایک بار پھر علم کی پیاس بجھانے سکول پہنچ گئی۔ اپنے والد کا ہاتھ تھامے سکول جاتے ہوئے ملالہ نے تعلیم کے میدان میں واپسی کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن ہائی سکول میں اپنے پہلے دن ملالہ یوسف زئی نے ٹیچر کے ہمراہ کلاس روم کا دورہ کیا۔ ملالہ نے مستقبل میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو دو ساتھی طالبات سمیت گزشتہ سال اکتوبر میں دہشت گردوں نے سوات میں گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس