پیپلزپارٹی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام تجویز کردیا

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام تجویز کردیا
پیپلزپارٹی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام تجویز کردیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ سید زاہد حسین کانام تجویز کردیاہے ۔نجی چینل کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سید زاہدحسین کا نام خط کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوبھجوادیاہے ۔ واضح رہے کہ سید زاہد حسین لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔

مزید : لاہور