پیپلزپارٹی کے فاروق یوسف گھرکی اور ن لیگ کے خادم حسین وٹوبھی نااہل ہوگئے

پیپلزپارٹی کے فاروق یوسف گھرکی اور ن لیگ کے خادم حسین وٹوبھی نااہل ہوگئے
پیپلزپارٹی کے فاروق یوسف گھرکی اور ن لیگ کے خادم حسین وٹوبھی نااہل ہوگئے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی فاروق یوسف گھرکی اور مسلم لیگ ن کے خادم حسین کو نااہل قرارددیدیااور فاروق یوسف گھرکی کے حلقے میں آٹھ روز کے اندر ضمنی انتخابات کرانے کاحکم دیدیا۔ جسٹس خالد محمود خان نے فاروق یوسف کی نااہلی کیلئے افتخار احمد کی درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ فاروق یوسف گھرکی انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن کی ڈگریاں جعلی ہیں ، وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اُترتے لہٰذاعدالت اُنہیں نااہل قراردے ۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ریکارڈ اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فاروق یوسف گھرکی کو نااہل قراردیتے ہوئے اُن کے حلقے میں آٹھ دن کے اندر ضمنی انتخابات کا حکم دیدیا۔دوسری طرف جعلی ڈگری کے کیس میں ہی عدالت نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خادم حسین وٹو کو نااہل قراردیدیاہے ۔ وہ بہاولنگر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

مزید : لاہور