ملک دشمن عناصر کو شکست فاش کا سامنا ہوگا،اویس نورانی

ملک دشمن عناصر کو شکست فاش کا سامنا ہوگا،اویس نورانی

 لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کی سا لمیت آزادی اور خود مختاری کے خلاف خوفناک سازشیں کی جارہی ہے ۔نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریے کو پس پشت ڈال کر پاکستانی قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے۔جمعیت علماءپاکستان آئندہ انتخابات میں اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ان سازشوں کا پردہ چاک کرے گی، ملک دشمن عناصر کوشکست فاش کا سامنا ہو گا ۔ نام نہاد دانشور میڈیا پر کھلم کھلا پاکستان اور حصول پاکستان کے مقاصد کے خلاف زبان طعن دراز کررہے ہیں ۔لیکن پاکستان کو صرف اور صرف اسلام اور کلمہ طیبہ کی بناءپر قائم رکھا جاسکتا ہے۔اس ملک کے حصول کا اصل مقصد نظام مصطفے کا نفاذ ہے ۔ نفاذ نظام مصطفےٰﷺ کے بغیر اس کی مشکلات کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی اور سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جمعیت علماءپاکستان کے ضلع راولپنڈی ،جہلم،اٹک اور چکوال کے ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حامد رضا بھٹی اور پیر ناصر جمیل ہاشمی کے علاوہ حافظ محمد حسین ،افتخار احمد اعوان ،طارق منیر بٹ ،چودھری محمد امین،حاجی عارف حسین،راجہ فاروق اعظم،قاری نذیر احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اویس نورانی

مزید : صفحہ آخر