آئندہ الیکشن میں لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست دفن ہوجائیگی، فضل کریم

آئندہ الیکشن میں لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست دفن ہوجائیگی، فضل کریم

 لاہور(جنرل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم پر متفق نہ ہونے والے قومی راہنماﺅں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ نگران وزیراعظم کی نامزدگی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک سے قومی قیادت کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ سنی تحریک کو واچ لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ سنی اتحاد کونسل اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صوفیاءکو ماننے والے پرامن ہیں۔ ملک کو اس وقت استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبائے اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت سیّد جواد الحسن کاظمی کر رہے تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ صوفیاءکے ماننے والے اہل حق نبیﷺ کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔ ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے اور ہمارا ہدف انقلابِ نظامِ مصطفی ہے۔

فضل کریم

مزید : صفحہ آخر