لاپتہ افراد کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی، آمنہ مسعود جنجوعہ

لاپتہ افراد کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی، آمنہ مسعود جنجوعہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منگل کو لگائے گئے کیمپ پر اہم سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے دورہ کیا۔دورے میں خواتین کی کثر تعداد نے شامل تھیں۔ دورے کے دوران خواتین ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میںناکردہ گناہوں کی سزا اور قید و بند کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ فری موومنٹ کے تحت ڈاکٹر صدیقی گم شدگی اور امریکی قید میں بند دس سال سے زائد عرصہ گزرنے پر کراچی پریس کلب پر گزشتہ کئی روز سے ا حتجاجی کیمپ لگا یا گیا ہے۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ و دیگر سماجی رہنماﺅں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد جن میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھیں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے منگل کو کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران آمنہ مسعود جنجوعہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت تمام لاپتہ اور بے قصور افراد کی رہائی کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ کیمپ پر آنے والی خواتین نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس دوران فرط جذبات میں خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جبکہ ایک خاتون ضبط پر قابو نہ رکھتے ہوئے رودیں۔

مزید : صفحہ آخر