خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھا لیا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا:طارق پرویز

خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھا لیا، سب کو ساتھ لے کر چلوں ...
خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھا لیا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا:طارق پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ( ر) طارق پرویز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ جمہوری حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے بعد یہ پہلے نگران حاکم ہیں۔ وزیراعظم اور دوسرے صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ ابھی فائنل نہیں ہوسکے۔اس طرح چاند دیکھنے میں پہل کرنے والے صوبہ خیبر پختونخواہ نے اس معاملے میں بھی پہل کردی ہے۔حلف اُٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی نے خیبر پختواہ کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے اور صوبے میں امن و امان قائم کرنا اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر مشن پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔