عدالت نے بھارتی فلم ’ریس ٹو‘ انتہائی گندی قراردیدی
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت برصغیر میں زیرِ نمایش بھارتی فلم ’ریس ٹو ‘ عدالت نے عریاں قراردیدی ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ اس کی بنمائش پر پابندی لگنا چاہئے ۔ دہلی ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے دوران سماعت قراردیا کہ یہ ایک ’گندی اور فحش ‘ فلم ہے اس کی نمائش کی اجازت نہیں ہونا چاہئے تھی ، عدالت نے سنسر بورڈ اور بھارتی حکومت سے بھی اس کی اجازت دینے پر وضاھت طلب کرلی ہے ۔ اس فلم کے فحش و عریاں مناظر کے ساتھ ساتھ ذومعنی الفاط پر بھی اعتراض کیا گیا ہے ۔