نگران ’گھر ‘ کی آبادی سے پہلے ہی مسماری ، سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کا نام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

نگران ’گھر ‘ کی آبادی سے پہلے ہی مسماری ، سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کا نام ...
 نگران ’گھر ‘ کی آبادی سے پہلے ہی مسماری ، سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کا نام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

  


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)  سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی معاملہ عدالت میں لے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ اعلان سندھ میں پیپلز پاری اور ایم کیو ایم میں مشاورت کے بعد نامزد نگران وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی  پر دوسری اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے امتیاز شیخ نے کیا ہے ۔ اس سے پہلے میاں نواز شریف نے بھی ملی بھگت سے نگران حکومتیں بنانے کا معاملہ عدالت میں لے  جانے کا اعلان کیا ۔  نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءامتیاز شیخ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں حقیق اپوزیشن کا کردار صرف مسلم لیگ فنکشنل ہی ادا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں ہر غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں