اب چلا کر دکھائو ۔ ۔ ۔پارلیمانی کمیٹی کی گاڑی کو بھی ’بلو ر انجن ‘ لگ گیا

اب چلا کر دکھائو ۔ ۔ ۔پارلیمانی کمیٹی کی گاڑی کو بھی ’بلو ر انجن ‘ لگ گیا
 اب چلا کر دکھائو ۔ ۔ ۔پارلیمانی کمیٹی کی گاڑی کو بھی ’بلو ر انجن ‘ لگ گیا

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر اعظم اور قائد حذب اختلاف کی ناکامی کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی  بھی تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی جبکہ تمام جمعتوں نے ریلوے کے سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کو اس کمیٹی کا چئیرمیں منتخب کرلیا ہے ۔ کمیٹی نگران وزیراعظم کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین،میر ہزار خان کھوسو ، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر غور کرے گی۔ سید خورشید شاہ ،فاروق ایچ نائیک ،چودھری شجاعت حسین اور غلام احمد بلور کمیٹی میں حکومتی ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان میں پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، سردار مہتاب عباسی اور یعقوب ناصر شامل ہیں۔ کمیٹی کے پاس ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے تک کا وقت ہے اس کے بعد نگران وزیر اعظم کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس