سائنسدانوں نے’ آدھا انسان‘ بنالیا

سائنسدانوں نے’ آدھا انسان‘ بنالیا
سائنسدانوں نے’ آدھا انسان‘ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بولنے والا ڈیجیٹل سر تیار کرلیا ہے جو انسانی احساسات اور تاثرات کی بخوبی عکاسی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔’زو‘نامی یہ ورچوئل ہیڈکمپیوٹر پر تحریر کیے گئے پیغامات کے تحت بولنے اور چہرے کے تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ڈیجیٹل سر کے کمپیوٹر نظام میں خوشی،غم ،غصہ،ڈر،حساسیت اور نارمل رہنے کے چھ بنیادی تاثرات ڈالے گئے ہیں جن کو آپس میں ملاکر یہ سیکڑوں نئے تاثرات کا اظہار کرسکتا ہے۔ہالی ووڈ اداکارہ زو لسٹرکا چہرہ لیے یہ ڈیجیٹل ہیڈ فیس میسجنگ اور اسمارٹ فون اسسٹنٹ کیساتھ ساتھ آٹزم اور بہرے پن کے شکار بچوں کی مدد کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکے گا۔