بنگلادیشی صدر ظل الرحمان انتقال کرگئے ، صدر زرداری کا اظہارِ تعزیت

بنگلادیشی صدر ظل الرحمان انتقال کرگئے ، صدر زرداری کا اظہارِ تعزیت
بنگلادیشی صدر ظل الرحمان انتقال کرگئے ، صدر زرداری کا اظہارِ تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیشی صدر ظل الرحمان گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج آج انتقال کرگئے ہیں۔ سنگاپور میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر ظل الرحمان کا مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کے 47 منٹ پر انتقال ہوا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کے صدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے نام تعزیتی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ مرحوم دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات پر یقین رکھتے تھے۔ظل الرحمان 9 مارچ 1929 کو کو پیدا ہوئے، 12 فروری 2009 کو بنگلادیش کے 19ویں صدر کے حیثیت سے حلف اٹھایا، 11 فروری 2009 کو الیکشن کمیشن نے ان کے صدر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔متحدہ پاکستان کے 1970 کے ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے اور انہوں نے 1996 سے 2001 تک عوامی لیگ کی حکومت میں وزیر کے فرائض بھی انجام دیئے۔