نگران وزیراعظم کیلئے زرداری کو اسحاق ڈار ’ بھا ‘ گئے ، چودھری نثار نے مخالفت کردی

نگران وزیراعظم کیلئے زرداری کو اسحاق ڈار ’ بھا ‘ گئے ، چودھری نثار نے مخالفت ...
نگران وزیراعظم کیلئے زرداری کو اسحاق ڈار ’ بھا ‘ گئے ، چودھری نثار نے مخالفت کردی

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر  مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن میں نیا ’مک مکا‘ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں صدر زرداری کو  ن لیگ کے اسحاق ڈار  ’بھا‘ گئے ہیں اور انہیں نگران وزیر اعظم ک بنانے کی تجویز دیدی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔دنیا نیوز کے  مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء اسحاق ڈار کو بطور نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز دی تھی۔ خورشید شاہ کے ذریعے صدر زرداری کا پیغام اسحاق ڈار کو پہنچایا گیا لیکن اسحاق ڈار نے پارٹی قیادت سے مشورے کے لئے وقت مانگا تھا۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے بطور نگران وزیر اعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ہی 2 نام کمیٹی کو بھجوا دیئے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے میاں رضا ربانی کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کر دی تھی۔

مزید : اسلام آباد