ٹی 20 ورلڈ کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: match

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی اور 16.3 اوورز میں 108 سکور بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے ندیم احمد نے 4، نزاکت خان نے 3 اور تنویر افضل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ منیر ڈار 36 اور عرفان احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 3 اور محمود اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -