عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2016کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2016کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2016کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2016کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔برینٹ خام تیل 41.46ڈالر فی بیرل پر 8سینٹس نیچے گرا تھا تاہم 2016کے اوائل میں ایک ڈالر کے اضافے سے فی بیرل 42.54ڈالر رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

عرب نیوز کے مطابق 41.20ڈالر فی بیرل کی قیمت کے ساتھ سال کی بلند ترین قیمت پر پہنچنے سے پہلے امریکی خام تیل 39.89ڈالر فی بیرل قیمت پر 31سینٹس نیچے گرا تھا ۔برینٹ تیل کی قیمت میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت مسلسل پانچویں ہفتے بڑھی ہے جبکہ رواں ہفتے دونوں کی قیمتوں میں 3فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

2014کے وسط میں دنیا بھر میں طلب سے زیادہ تیل کی سپلائی نے 100ڈالر فی بیرل سے خام تیل کی قیمتیں 12سال کی کم ترین سطح پر پہنچا دی تھیں جس کے باعث برینٹ تیل کی قیمت تقریباََ 27ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت کوئی 26ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک آگئی تھی ۔ آرگنائزیشن پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک)میں تیل پیداوار کے انجماد کاپروان چڑھنے کے بعد رواں سال کے پہلے دو ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 40ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئیں۔

مزید : بزنس