مائیکروسافٹ نے اپنی ’فحش حرکت‘ کی دنیا سے معافی مانگ لی

مائیکروسافٹ نے اپنی ’فحش حرکت‘ کی دنیا سے معافی مانگ لی
مائیکروسافٹ نے اپنی ’فحش حرکت‘ کی دنیا سے معافی مانگ لی

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے تحت منعقد ہونے والی ”گیم ڈویلپر کانفرنس“ کے موقع پر فحاشی کا ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کمپنی کو دنیا بھر سے لعنت ملامت شروع ہو گئی، یہاں تک کہ اسے دنیا سے معافی مانگنا پڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی گیم ڈویلپر کانفرنس کے اختتام پر ایک تفریحی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں رقص کی محفل بھی منعقد کی گئی۔ رقاصاﺅں نے سکول کی کمسن لڑکیوں کا روپ دھار رکھا تھا جبکہ ان کا لباس انتہائی مختصر اور حرکات انتہائی فحش تھیں۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے اس قسم کا بیہودہ شو پیش کئے جانے پر شرکاءنہایت بدمزہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نے اپنی برہمی کا انٹرنیٹ پر اظہار بھی کیا۔

مزید جانئے: Wi-Fi ٹیکنالوجی میں سب سے بڑی ’خامی‘ بھی ماہرین نے دور کردی، انٹرنیٹ صارفین کو زبردست خوشخبری سنا دی

ٹن مین گیمز کی ایڈیٹر کامنہ ونسٹ نے ٹویٹر پر لکھا ”مجھے رقص پسند ہے، لیکن گیمز ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مجھے پارٹی سے باہر دھکیلنے کا شکریہ، مائیکروسافٹ“ اسی طرح عام انٹرنیٹ صارفین نے بھی مائیکروسافٹ کی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہر طرف سے ملامت کئے جانے پر کمپنی کو بالآخر ایک معذرتی بیان جاری کرنا پڑا۔ مائیکروسافٹ کے شعبے ایکس باس کے سربراہ فل سپینسر نے بیان میں کہا ”میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گیم ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر ہم نے مائیکروسافٹ کو ایسے انداز میں پیش کیا ہے کہ جو ہماری اقدار کے بالکل خلاف ہے۔ یہ قطعی طور پر غلط بات تھی، اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس