4 سال تک باپ کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی نے ایسا ثبوت پولیس کو دے دیا کہ دیکھ کر کوئی بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے

4 سال تک باپ کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی نے ایسا ثبوت پولیس کو دے دیا کہ ...
4 سال تک باپ کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی نے ایسا ثبوت پولیس کو دے دیا کہ دیکھ کر کوئی بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بدبخت باپ 4سال تک اپنی ہی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس پر ظلم یہ کہ اس لڑکی کو اپنی بدنصیبی ثابت کرنے کے لیے اپنے ساتھ باپ کی اس درندگی کی ویڈیو بنانی پڑی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع جیلان(Jalaun) شہر جھانسی کے نواحی علاقے اورائے(Orai) میں پیش آیا۔ لڑکی نے ان چار سالوں میں اپنی ماں اور بہنوں کو باپ کی درندگی کے متعلق کئی بار بتایا لیکن انہوں نے یقین کرنے سے انکار کر دیا اور الٹا اسے ہی لعن طعن کی۔ بالآخر لڑکی نے اپنی ایک سہیلی کی خدمات حاصل کیں جو اس کے ہمسائے میں ہی رہتی تھی۔

مزید جانئے: بھارت میں درندگی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، باپ نے اپنی ہی بیٹی کو حاملہ کردیا، اس پر پنچایت نے ایسا فیصلہ دیا کہ انسانیت بھی شرماگئی

ایک روز لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور اس کا باپ خباثت پر آمادہ تھا تو اس نے اپنی اس سہیلی کو فون پر اطلاع دے دی اور کمرے کی ایک کھڑکی جان بوجھ کر کھلی چھوڑ دی۔ اس کی سہیلی نے کھڑکی سے اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنا لی۔ لڑکی نے وہ ویڈیو اپنی ماں اور بہنوں کو دکھائی جس پر انہوں نے لڑکی کا یقین کر لیا اور ماں اسے ساتھ لے کر تھانے چلی گئی۔ پولیس نے بھی لڑکی سے جھٹ اس الزام کا ثبوت مانگا جس پر لڑکی نے وہ ویڈیو انہیں دکھا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر جنگ بہادر یادو کا کہنا ہے کہ ”ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -