اگر آپ ذہین اور عقلمند بننا چاہتے ہیں تو ان 7 عادات کو اپنالیں
نیویارک(نیوزڈیسک) دماغ کو تیز کرنے کے لئے آپ کو بادام کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن ہماری روزمرہ کی روٹین میں کئی چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں کرکے آپ اپنے دماغ کو تیز کرکے ذہین اور عقلمند بن سکتے ہیں۔آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کوئی اجنبی زبان سیکھیں
اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان سیکھنے سے دماغ تیز رہتا ہے۔جرنل Neurologyمیں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوسری زبان سیکھنے کا فائدہ ادویات کے استعمال سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
تیز چلیں
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تیز چلنے سے خون کا بہاﺅ تیز ہوتا ہے اور دماغ کو اچھی سپلائی ملتی ہے جس سے وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔New England Journal of Medicineمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیز چلنے سے ڈیمینشیا کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
چڑچڑے مت ہوں
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسروں میں خرابی تلاش کرنے اور چڑچڑے رہنے سے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا اس عادت سے نجات پائیں۔
اپناپسندیدہ ’سٹ کام ‘دیکھیں
سننے میں یہ عجیب ہے لیکن یہ بھی دماغ کو تیز کرنے کے لیے مفید عادت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی پرمزاح پروگرام دیکھنے سے انسان ہنتا ہے جس سے دماغی تناﺅ کم ہوتا ہے اور دماغ تیز رہتا ہے۔
اپنے دانت صاف رکھیں
دانت صاف رکھنے سے منہ کی صحت برقرار رہتی ہے اور ساتھ ہی دماغ بھی ٹھیک رہتا ہے۔سویڈش تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانت صاف ہونے سے جسم سے بیکٹیریا نکلتے رہتے ہیں ۔
جلدسو جائیں
Learning & Memoryمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم نیند کی وجہ سے دماغ متاثرہوتا ہے لہذا کوشش کی جائے کہ 8گھنٹے تک نیند ضرور لی جائے۔
puzzleحل کریں
آپ کو چاہیے کہ پزل حل کریں کیونکہ اس میں آپ کو کافی کوشش کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے دماغ پر زور پڑتا ہے اور اسے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔