وہ 5خوفناک کیڑے جو آپ کے جسم میں پرورش پاتے ہیں، کیا آپ انہیں مارسکتے ہیں؟

وہ 5خوفناک کیڑے جو آپ کے جسم میں پرورش پاتے ہیں، کیا آپ انہیں مارسکتے ہیں؟
وہ 5خوفناک کیڑے جو آپ کے جسم میں پرورش پاتے ہیں، کیا آپ انہیں مارسکتے ہیں؟

  

لندن(نیوزڈیسک) ہمارے جسم میں کچھ ایسے کیڑے پرورش پاتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں نقصان اورفائدہ پہنچتا ہے۔ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا نقصان اور کچھ کا فائدہ ہوتا ہے لیکن ہم چاہتے ہوئے بھی بعض اوقات ان سے نجات نہیں حاصل کرپاتے،آئیے آپ کو ان یکے بھارے میں بتاتے ہیں۔

فضلے والے کیڑے

چاہے آپ جتنی بھی کوشش کرلیں انسانی مقعد کے پاس رہنے والے ان کیڑوں سے کبھی بھی نجات نہیں حاصل کی جاسکتی۔یونیورسٹی آف ایری زونا کے مایئکروبائیولوجسٹ چارلز گرباکاکہنا ہے کہ ان کیڑوں کی تعداد ایک گرام کے دسویں حصے جتنی ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ان سے مکمل نجات ممکن نہیں لیکن ان کی تعداد کو کم کیاجاسکتا ہے کہ زیادہ تعداد مختلف طرح کی بیماریوںکا مﺅجب بنتی ہے۔ضروری ہے کہ آپ انڈرویئر کو گرم پانی میں دھوئیں تاکہ ان پر موجود یہ کیڑے صاف ہوجائیں۔

Demodex mites

یہ آٹھ ٹانگوں والے کیڑے ہماری آنکھوں کی بھنوﺅں میں رہتے ہیں اور انہیں بھی بالکل ختم نہیںکیاجاسکتا۔ ڈاکٹر جیفری ملر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ کوئی برش پکڑ کر آپ ان سے نجات لینے چل پڑیں لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی صفائی کا خیال رکھیں۔

مردہ جلد کے خلیے

ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری جلد کے خلیے مردہ ہوتے رہتے ہیں اور جھڑتے رہتے ہیں۔ہر انسان کے جسم پریہ مردہ جلد موجود ہوتی ہے اور اس سے نجات بھی ممکن نہیں بلکہ یہ خود ہی جھڑتی ہے۔

جلد کھانے والے کیڑے

اگر آپ کو جلد کے مسائل درپیش ہوں تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جلد پر کیڑے پرورش پارہے ہیںلیکن انہیں اپنی ڈاکٹر کی اجازت کے کسی بلیچ کے استعمال سے مارنے کی کوشش مت کریں۔

ناف میں موجود جراثیم

چونکہ لوگ نہانے کے دوران اکثر ناف کی صفائی کو بھول جاتے ہیں اس لئے اس جگہ بیکٹیریا کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کیڑوں کی تعداد 2ہزار سے بھی زائد ہوسکتی ہے اور روزانہ نہانے کے دوران اس جگہ کی صفائی بہت ضروری ہے۔

مزید : تعلیم و صحت