صرف 30 سیکنڈ میں بغیر چھلکا اتارے انار کے دانے نکالنے کا آسان ترین طریقہ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا
لندن(نیوزڈیسک)انار کھانے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے جس کی وجہ اس کامزیدار ذائقہ ہے لیکن اسے چھیل دانے نکالنا بہت ہی مشکل لگتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بغیر چھلکا اتارے انار کے دانے نکالنے کا آسان ترین طریقہ بتائیں گے اور آپ انار کے دانے صرف 30سیکنڈ میں نکال سکیں گے۔
زیر نظر ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو انار کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹنا ہے اور پھر کسی لکڑی کے چمچ کے دستے کو انار کے چھلکے پر زور زور سے ماریں۔آپ دیکھیں گے کہ صرف30سیکنڈ میں پورا انار ہی خالی ہوجائے گا اور دانے مکمل طور پر باہر آجائیں گے۔اسی طرح آپ چاہیں تو آدھے انار کو لیموں کی طرح نچوڑتے ہوئے اس کا رس بھی نکال سکتے ہیں۔