اگر سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں اور اپنی زندگی خوشگوار بنالیں

اگر سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں اور اپنی ...
اگر سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں اور اپنی زندگی خوشگوار بنالیں

  

لندن(نیوڈیسک) سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنے کے لئے لوگ کئی طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔کچھ لوگ نکوٹین کے استعمال کو بتدریج کم کرکے سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حال ہی میں تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر چھوڑ دیں۔

امریکی فوج نے ایسا منصوبہ کامیاب بنادیا کہ پوری دنیا کے لئے یقین کرنا مشکل ہوگیا

آکسفورڈ یونیورسٹی میں برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے کی گئی تحقیق میں دو گروہوں کو دیکھا گیا جو سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے تھے ۔ایک گروہ میں لوگوں نے یکدم سگریٹ چھوڑی جبکہ دوسرے گروہ نے بتدریج سگریٹ چھوڑی۔تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جن لوگوں نے یکدم یہ عادت ترک کی ان میں سگریٹ چھوڑنے کے امکانات25فیصدزیادہ تھے اور جو لوگ آرام سے سگریٹ چھوڑ رہے تھے ان میں یہ عادت دیر سے ترک ہوئی۔

سب سے زیادہ فحش فلمیں کس ملک میں دیکھی جاتی ہیں، فہرست میں ممالک کے نام دیکھ کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

تحقیق کار ڈاکٹر نکولا کا کہنا ہے کہ ایک گروہ کو ایک دن کے لئے مکمل طور پر سگریٹ چھوڑنے کا کہا گیاجبکہ دوسرے گروہ کو بتدریج سگریٹ چھوڑنے کی اجازت دی گئی،دونوں گروہوں کو تمباکو کے متبادل جیسے نکوٹین گم یا منہ کے سپرے کی اجازت تھی۔ایک ماہ بعد جن کوگوں نے یکدم سگریٹ چھوڑی ان میں49فیصد لوگ سگریٹ نہیں پی رہے تھے جبکہ دوسرے گروہ میں یہ تناسب39فیصد تھا یعنی ایک دم سگریٹ چھوڑنے والے افراد میں کامیابی کا تناسب25فیصد زیادہ تھا۔ڈاکٹر نکولا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آہستہ آہستہ سگریٹ ترک کرنے سے اس عادت سے چھٹکارا مل جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوپاتالہذا ایک دم سگریٹ چھوڑنے ہی سے اس عادت سے نجات ملتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت