آفریدی پچ کوسمجھ نہیں سکے، سکند بخت، باولر نہیں چل سکے: یوسف،کولکتہ جا کر باولنگ کو دل کر رہا تھا،: سعید اجمل،پاکستان کو پارٹنرشپ بنانی ہوگی ،اظہر الدین

آفریدی پچ کوسمجھ نہیں سکے، سکند بخت، باولر نہیں چل سکے: یوسف،کولکتہ جا کر ...
آفریدی پچ کوسمجھ نہیں سکے، سکند بخت، باولر نہیں چل سکے: یوسف،کولکتہ جا کر باولنگ کو دل کر رہا تھا،: سعید اجمل،پاکستان کو پارٹنرشپ بنانی ہوگی ،اظہر الدین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ سکندر بخت نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو ایڈن گارڈنز کی پچ سمجھ نہیں آئی۔ ان کوون ڈاون پر نہیں آنا چاہئے تھا۔ پچھلے میچ میں سب سے زیادہ رنز کرنیوالے محمد حفیظ کو چھٹے نمبر پر بھیجا گیا۔محمد یوسف نے کہا کہ وکٹ کے لحاظ سے سکور اچھا تھا لیکن باولنگ میں عامر کے علاوہ کوئی بھی باولر نظر نہیں آیا۔ہمارے پاس ٹیکنیکل بلے باز نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق کپتا ن محمد اظہر الدین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو آگے بڑھنے کیلئے پارٹنرشپ بہتر بنانی ہوگی ۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارک باد دیتاہوں۔ پاکستان سپنر سعید اجمل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم وکٹ سمجھ نہیں پائی ،چار فاسٹ باولرز کو کھلانا بری غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میچ دیکھ کر میرا دل کر رہا تھا کہ پروگرام چھوڑ کر کول کتہ پہنچ جاوں اور باولنگ شروع کر دوں۔ بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم کا بھارت کو ہرانا بڑا اپ سیٹ ہے ۔

مزید :

T20 World Cup -