کبھی خوشی کبھی غم،شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی کارکردگی سے سخت مایوس ،ان سے تو وویمن ٹیم ہی اچھی ہے ,لوگوں کی آرا

کبھی خوشی کبھی غم،شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی کارکردگی سے سخت مایوس ،ان سے تو ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی مردو ں اور خواتین کرکٹ ٹیموں کی طرف سے شائقین کرکٹ کو کبھی خوشی ملی اور کبھی غم ملا ۔پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دہلی میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر شائقین کرکٹ کو خوشی دی لیکن پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے کولکتہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھاکر شائقین کو غم میں مبتلا کردیا ۔شائقین نے پاکستان ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار ٹیم کی سلیکشن کو ٹھہرایا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار تھی لیکن ٹیم کے اسپن بولر عماد وسیم کو اس وکٹ پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔ملک کے کئی شہروں میں کرکٹ کے متوالوں نے ٹی وی سیٹ بھی توڑے اور بعض کھلاڑیوں  لے پتلے بھی نذر آتش کیئے ۔سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بھی قومی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا

ہے ۔

مزید : کھیل