شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کی بھار ت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوسری شکست

شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کی بھار ت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ...
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کی بھار ت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوسری شکست

  

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کولکتہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی شاہد آفریدی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں دوسری شکست تھی ۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین دنیا کے مختلف گراؤنڈز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں محمد حفیظ واحد کپتان تھے جن کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا ۔محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور دونوں میں ٹیم کو شکست ہوئی ۔

مزید :

T20 World Cup -