مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے،بروقت کاشت سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، محکمہ زراعت

مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے،بروقت کاشت ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)کاشتکار مونگ پھلی کی بہتر اور معیاری پیداوار کیلئے کاشت 15اپر یل تک مکمل کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مونگ پھلی کی کاشت مارچ کے آخری ہفتہ سے اپریل کے پہلے پندھواڑے تک مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونگ پھلی کی بروقت کاشت کر کے پیداوار میں اضافہ کریں اور ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنائیں۔انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے اور اس کے بیج میں 56 فیصد تک اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 30فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت موزوں ہیں۔ باری 2000، بارڈ479، گولڈن اور باری2011 مونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام ہیں اس لیے کاشتکار ان اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔ یہ اقسام مقامی موسمی حالات میں 25 من فی ایکڑ تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید :

کامرس -