آئی سی آئی نے رنگ و روغن کی نئی قسم ویلوٹ ٹچ متعارف کروادی

آئی سی آئی نے رنگ و روغن کی نئی قسم ویلوٹ ٹچ متعارف کروادی

اسلام آباد (اے پی پی) پینٹ تیار کرنے والے معروف ادارے (آئی سی آئی) ڈیو لیکس نے رنگ و روغن کی نئی قسم ویلوٹ ٹچ متعارف کروائی ہے کمپنی نے اس حوالے سے کہا ہے کے نئے رنگ ماہرین اور ڈیزائینرز کی زیر نگرانی تیار کئے جا رہے ہیں جو پینٹس کی جدید قسم ہے کمپنی نے کہا کہ ویلوٹ ٹچ سے رنگوں کی دنیا میں انقلاب آئے گا اور صارفین اپنے زوق کی تکمیل کیلئے اپنے گھروں اور دفاتر وغیرہ کو پینٹ کروا سکیں گے اور انہیں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملے گی۔ ویلوٹ ٹچ رنگوں کی تیاری میں کئی معروف بین الاقوامی ماہرین اور ڈیزائینرز سے مشاورت کی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ رنگوں کی متعارف کروائی جانے والی نئی رینج سے پینٹ کی صنعت میں انقلاب رونما ہو گا۔

مزید : کامرس