گزشتہ ہفتہ کے دوران 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ ہفتہ کے دوران 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

  لاہور ( کامرس رپورٹر) 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 کی قیمتوں میں استحکام اور صرف 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق دوران ہفتہ کم آمدنی والے افراد کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.14 فیصد جبکہ متفرق افراد کے گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوران ہفتہ 17 اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں کمی جبکہ 31 قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس