کاشتکار 15مارچ سے 15مئی تک کپاس کی کاشت کیلئے بیجوں کی شرح کا خیال رکھیں۔ماہرین

کاشتکار 15مارچ سے 15مئی تک کپاس کی کاشت کیلئے بیجوں کی شرح کا خیال ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار 15مارچ سے 15مئی تک کے عرصہ کے دوران کپاس کی کاشت کیلئے بیجوں کی شرح کا خیال رکھیں تاکہ اچھی پیداوار کے حصو ل میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ 75فیصد یا اس سے زائد اگاؤ کی شرح کا حامل بر اترا ہوابیج 6کلو گرام فی ایکڑ جبکہ بر دار بیج 8کلوگرام فی ایکڑ ، 60فیصد تک کی شرح اگاؤ کاحامل بر اتراہوا بیج 8کلو گرام فی ایکڑ جبکہ بردار بیج 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرناچاہیے۔

مزید :

کامرس -