اوورسیز چائینیز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

اوورسیز چائینیز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر کے مابین مفاہمت کی دستاویز ...

راولپنڈی( کامرس ڈیسک)اورسیز چائینیز ایسوسی ایشن(OCAP) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین چن زونگ ڈونگ (Chen Zong Dong)، ڈپٹی چیئرمین لا جلیلین (La Jlelian)ڈائریکٹر لیو چنگ قوان(Liu Chang Quan) جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری عرفان منان اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پرOCAPکے چیئر مین نے کہا کہ اس سمجھوتے سے دو طرفہ تجارت بڑھانے ، مارکیٹینگ اور مشترکہ اقدامات کے فروغ میں مدد ملے گی مصنوعات کی نشاندہی اور ان کی تشہیر اور خدمات کے حوالے سے ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا باہمی اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا چن زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپینوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ OCAP پاکستان میں صنعتی اور کارپوریٹ شعبے کی بڑی نمائندہ ایسوسی ایشن ہونے کے ناطے ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید : کامرس